• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ عوام کو 2 سے 3 ماہ مزید پریشان کریگی، وفاقی وزیر

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ عوام کو 2 سے 3 ماہ مزید پریشان کریگ، مینٹیننس اور ایندھن کی کمی، سابق حکومت کی خراب حکمرانی کی وجہ سے غیر فعال پاور پلانٹس کو فعال کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ جاری لوڈشیڈنگ عوام کو 2 سے 3 ماہ تک پریشان کرتی رہے گی جب تک حکومت کی مالی رکاوٹیں دور نہیں ہوجاتیں۔ 

دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام پاور پلانٹس کو فعال کر دیا ہے جو کہ مینٹیننس اور ایندھن کی کمی اور پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہ کرنے اور خراب حکمرانی کی وجہ سے غیر فعال تھے۔

اہم خبریں سے مزید