بہاولنگر(جنگ نیوز) ہارون آباد کے بازار میں دکانداروں نے خواتین پر مبینہ چوری کا الزام لگا کر ان کی سرعام تذلیل کی اور خود ہی عدالت لگاتے ہوئے انصاف و قانون کی دھجیاں اڑا دیں، دکاندار خواتین کو ان ہی کے دوپٹے سے باندھ کر بازار میں ننگے سرگھسیٹتے رہے اور انہیں ہراساں کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق ہارون آباد کے بازار میں دو خواتین کی جناب سے مبینہ طور پر چائےکی پتی کا پیکٹ چوری کرنے پر دکانداروں نے اپنی عدالت لگالی۔دکاندار خواتین کو ان ہی کے ڈوپٹے سے باندھ کر بازار میں ننگے سرگھسیٹتے رہے اور انہیں ہراساں کرتے رہے۔واقعےکی اطلاع پر پولیس موقع پر تو پہنچی لیکن لیڈیز پولیسں کی عدم موجودگی میں خواتین کو پیدل تھانے لے جایا گیا۔پولیسں کا کہنا ہےکہ خواتین پر چائے کی پتی کا پیکٹ چوری کرنےکا الزام ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔