• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کے فیصلے تک ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ نہ کریں، شرجیل میمن

کراچی (نیو زڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا پبلک ٹرانسپورٹ کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاس ۔ ٹرانسپورٹرز نے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری اضافہ کیا جائے ۔ صوبائی وزیر نے ٹرانسپورٹرز کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، کرایوں میں اضافہ کا معاملہ سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اٹھائیں گے ، جب تک فیصلہ نہ ہو، ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ نہ کریں ۔ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سمیت روٹس کے اجازت ناموں، گاڑیوں کی فٹنس اور کراچی شہر کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید