کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا کے مطابق بدترین معاشی بحران سے دوچارسری لنکا کرکٹ ایشیاء کپ کی منتقلی کے لئے درخواست کرسکتا ہے۔موجودہ حالات کے تناظر میں سری لنکا میں ایشیاء کپ کی میزبانی ممکن نہیں ہے۔آئی پی ایل کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیاءکپ کی منتقلی کی درخواست کرےگاایشیاءکپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہےعرب امارات اور بنگلہ دیش ممکنہ طور پر رواں سال ایشیاءکپ کی میزبانی کرنے کے لیے آپشن ہوسکتے ہیں۔البتہ کرکٹ سری لنکا ،آسٹریلیا اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بجلی اور پیٹرول کے بحران کی وجہ سے آسٹریلیا کے وائٹ بال میچ دن میں کرانے کی تجویز ہے۔ بھارت کا سری لنکا کے خلاف ایشیاءکپ سے قبل دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا ارادہ ہےتاکہ بھارت کرکٹ سری لنکا کی مالی مدد کرے۔