• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ کیسزمیں میپکو ڈی جی خان سرکل کے3 لائن سپرنٹنڈنٹس کو سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی جی خان سرکل کے3 لائن سپرنٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو انجینئر جاوید اقبال گِل نے پاکستان واپڈاا یمپلائزای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سٹی سب ڈویژن تونسہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔Iمحمد یعقوب کی وہواسب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کردی ہے۔ کوئٹہ روڈسب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔I محمد آصف کی سنگم سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں دو سال کے لئے دوسالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔ راجن پور سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔I سیدافتخاراحمد کی فاضل پور سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے 3 کیسز میں فیصلہ سناتے ہوئے2 کیسز میں محکمہ کو پہنچنے والے نقصانات کے برابر ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ /واجبات میں سے منہاکی جائے گی۔
ملتان سے مزید