کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے اور موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او خروٹ آباد نے ہوائی فائرنگ کرنے والے موسیٰ کلیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پسٹل اور 3 راؤنڈ برآمد کرلئے اس کے علاوہ تھانہ شہید امیر محمد دستی کے ایس ایچ او جاوید بزدار نے کارروائی کرتے ہوئے عطاءمحمد کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔