• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، کسٹم کی کارروائی ،کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کلکٹریٹ کسٹم بلوچستان کے چیف کلکٹر محمد صادق کی ہدایت پر کلکٹر کسٹم پرووینٹو خالد حسین جمالی اور ایڈیشنل کلکٹر معین افضل اور اسسٹنٹ کلکٹر شفیع اللہ کی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ خورشید محمد حسنی اور انسپکٹر فرید احمد رند نے حوالدار تاج میر سمیت دیگر عملے کے ہمراہ لکپاس چیک پوسٹ پر 2 مسافر کوچز کے ذریعے اندرون ملک غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کوچز میں لوڈ چھالیہ 1100 کلو گرام، چائنیز نمک 1250 کلو گرام غیر ملکی کپڑا 4266 کلو گرام گاڑیوں کے مختلف ٹائر 215 گاڑیوں کے 4 انجن ، گٹکا 36 پارسلز برآمد کرکے کوچز قبضے میں لے لیں ۔
کوئٹہ سے مزید