اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف زرداری کے معاون وکیل ، نیب پراسیکیوٹر عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور اور دیگر کی جانب سے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،فاروق نائیک کے دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث عدالت ریفرنسز پر مزید کاروائی کیلئے سماعتیں 8جون تک کیلئے ملتوی کردی۔