• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان پر چار ملکی اجلاس آئندہ ہفتے چین میں ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) چینی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر چار ملکوں کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے چین میں شروع ہوگا جس میں چین، پاکستان، امریکا اور روس شرکت کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے کہا کہ افغانستان کے لیے چین کے خصوصی ایلچی یوژیاؤونگ اگلے ہفتے اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف مذاکرات میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید