• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا دورہ کرنے والا سرکاری ٹی وی اینکر برطرف

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے سرکاری ٹی وی کے اینکر احمد قریشی کو برطرف کردیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ آئے گی۔


 فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائد اعظمؒ کے فرامین پر مبنی ہے۔

 پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا۔

 پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی مؤقف پر سختی سے کاربند ہے۔

اہم خبریں سے مزید