• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کو ہرانے والی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز کیلئے برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کیلیے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔ یہی اسکواڈ کامن ویلتھ گیمز سے قبل آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں بھی شرکت کرے گا۔ 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ تین ریزرو کرکٹرز غلام فاطمہ، امِ ہانی اور صدف شمس بھی شامل ہیں۔ پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے مابین سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 16 سے 24 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلی جائے گی۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اپنے تین میچز 29، 31 جولائی اور 3 اگست کو بالترتیب بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ تربیتی کیمپ یکم سے 11 جولائی تک اسلام آباد میں لگایا جائے گا،جبکہ اسکواڈ 12 جولائی کو برطانیہ روانہ ہوجائے گا۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بسمعہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبی حسن۔ پاکستان ٹیم بیلفاسٹ میں سہ فریقی میں16 جولائی کو آسٹریلیا19 جولائی کو آئرلینڈ23 جولائی کو آسٹریلیا24 جولائی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

اسپورٹس سے مزید