دوشنبے(اے ایف پی)تاجکستان کی فورسز نے مشرقی حصے میں کی جانیوالی ایک کارروائی کے دوران 5 افراد کو ہلاک کردیا،اے ایف پی کے مطابق منگل کو انسداد دہشتگردی کارروائی افغانستان اور چین کی سرحد پر کی گئی،اس دوران منظم جرائم میں ملوث اور شدت پسند گروپ کے کارندوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کیا گیا۔