• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، PTI احتجاج میں پولیس وین جلانے والوں کی تصاویر و ویڈیو جاری

کراچی(مانیٹرنگ نیوز)شہر قائد میں 25مئی کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران قیدیوں کی وین کو آگ لگانے والے ملزمان کی ویڈیو اور تصاویر پولیس نے جاری کردیں،نمائش چورنگی پر 25 مئی کو پی ٹی آئی کے دھرنے میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں علی زیدی، خرم شیر زمان، بلال غفار سمیت 9معلوم اور 700 نامعلوم افراد نامزد ہیں،مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے دھرنے میں شریک لوگوں کو وین کو جلانے پر اکسایا، ملزمان نے حکومت کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا پتہ نہیں، عوام ملزمان کی گرفتاری میں مدد کریں۔

اہم خبریں سے مزید