• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موثر قانون سازی کیلئے دانشوروں اور ماہرین کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موثر قانون سازی کے لیے دانشوروں اور ماہرین کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی کے لیے قوانین کے مسودوں کی تیاری کے مرحلے میں تحقیقی اور تکنیکی معاونت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون سازی کے مضامین کو کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر نصاب میں شامل کرنے اور انہیں اختیاری مضامین کے طور پر پڑھانے کی حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قانون نویسی اور تحقیق کے پروگرام تدوین میں شامل انٹرنز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پرویز اشرف نے کہا کہ دانشوروں، ماہرین قانون نویسی اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر قانون سازی کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی قانون سازی کے عمل میں شمولیت عوام اور مقننہ کے مابین فاصلہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔