• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا ایشیا کپ ہاکی چیمپئن بن گیا، فائنل میں ملائیشیا کو شکست

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنوبی کوریا نے ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ جیت لیا،ملائیشیا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جکارتہ میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی۔ایونٹ میں بھارت تیسرے، جاپان چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر رہا۔قبل ازیں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8گول سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔2017کے ایشیا کپ میں پاکستان تیسری پوزیشن پر تھا۔ بدھ کو ایونٹ کے سپر فور میچوں میں بھارت نے جاپان کو 1-0سے جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو2- 1سے شکست دی۔ بنگلہ دیش کےخلاف پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے، مبشر علی نے دو جبکہ رضوان علی، افراز ، عبدالحنان شاہد، عمر بھٹہ ، اعجاز احمد اور غضنفر علی نے ایک ایک گول کیا۔ ایونٹ میں رضوان علی نے چھ ، اعجاز احمد ، مبشر علی نے چار چار گول بنائے، رانا وحید اور غضنفر علی نے تین،تین، منان اور معین شکیل نے ، دو، دو گول کیے۔

اسپورٹس سے مزید