اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان جہاد کی بات کرکے پشاور میں چھپے ہوئے ہیں.
تحریک انصاف نے آج پھر مزید وقت مانگ لیا وکیل نے یہ بتایا کہ کل بتائیں گے کہ مزید کتنا وقت چاہیے یہ لوگ کیس کو مزید لٹکانا چاہتے ہیں.
اس وکیل نے کہا تھا کہ ہمیں تین دن چاہئیں اس کے بعد پی ٹی آئی نے بہانا بنایا کہ تمام جماعتوں کو اکٹھا سنا جائے اس کے بعد وکیل نے کہا کہ میں سوئٹزرلینڈ جارہا ہوں کیس کو التواء کرنے کی انتہا ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ عوام سے کیوں چھپایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس چھپائے۔