• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، فرقہ واریت کو فروغ دینے کے ملزم کی ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے مبینہ طور پر فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مرتکب ملزم مولوی محمد حفیظ کی ضمانت کا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا تے ہوئے تما م حقائق کا دوبارہ جائزہ لے کر ملزم کی ضمانت کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے وقت حقائق کا جائزہ نہیں لیا ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو مدعی مقدمہ کے وکیل خاور امیر بخاری نے موقف اپنایا کہ ملزم مولوی محمد حفیظ کیخلاف فرقہ واریت پھیلانے کے بہت سنجیدہ الزامات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید