• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر کیساتھ جو ہوا TV پر دیکھا، سیکرٹری نے ذمہ داری نہیں نبھائی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیربھٹی نےوزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم کرانے کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی دائر درخواستوں پر6 جون کو وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لئے،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ دنیا کی اسمبلیوں میں جھگڑے ہوتے ہیں لیکن پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ جو ہواTVپر دیکھا، سیکرٹری نے ذمہ داری نہیں نبھائی ،اسمبلی کے اندر لوگوں کو داخل ہونے سے روکنا سیکرٹری اسمبلی کا کام تھا، اسمبلی میں لوٹے گئے یہ شرمناک تھا،سیکرٹری اسمبلی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ماتحت ہے، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر سیکرٹری کے ماتحت نہیں،وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63اے کا اطلاق ماضی سے ہوگا ،میں نے 3عدالتی نظیریں دیں۔بیرسٹر علی ظفر نے دلائل مکمل کرتے ہوئے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا مختصر حکم نامہ بھی عملدرآمد کیلئے کافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید