• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی چینی قو نصلر سے ملاقات،سانحہ کراچی پر اظہار افسوس

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں چین کے اسلام آباد میں موجود سفارتخانے کا دورہ کیا۔ وفد میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،علامہ عارف حسین واحدی، صفدر شاہ گیلانی،عبد اللہ گل، عبد الغفار روپڑی، میاں اسلم، پیر عبد الشکور نقشبندی، زبیر احمد ظہیر، انجینئر نصر اللہ رندھاوا اور سید ثاقب اکبر شامل تھے۔ وفد کی ملاقات چینی سفارت خانے کے قونصلر مسٹر ینگ ناسے ہو ئی۔ اس موقع پر سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والے چینی اساتذہ اور دیگر واقعات میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مارے جانے والے چینی انجینئرز اور ماہرین کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں کی طرف سے چینی عوام اور اس کی قیادت کی خدمت میں تعزیت پیش کرنے کے لیے آئے ہیں ۔ینگ نانے ملی یکجہتی کونسل کے وفد کو خوش آمدید کہا۔انھوں نے اسلام کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کی مخالفت کی
لاہور سے مزید