• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں سہولیات کا فقدان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جنوبی پنجاب کی مرکزی یونیورسٹی نواز شریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے بھاری فیسوں کی وصولی کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں،ٹھنڈے پانی کی سہولت ہے نہ سایہ دار شیڈ ہے، طلبا مبینہ طور پر کلاسز میں پنکھوں کی عدم فراہمی کے باعث شدید گرمی میں پڑھنے پر مجبور ہیں ،عوامی، تعلیمی،سماجی حلقوں نےاحتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، سیکر ٹری تعلیم سے مسائل کے حل اور عرصہ دراز سے تعینات ایکٹنگ رجسٹرارکی جگہ نئے ذمہ دار ایجوکیشن آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے، یونیورسٹی میں طلبا و طالبات سے بھاری فیسوں کی وصولی کے باوجود عرصہ دراز سے سہولیات نہ پید ہیں، دور دراز علاقوں سے شدید گرمی میں پڑھنے کیلئے آنے والے طلبا و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،صورتحال یہ ہے کہ کلاسز روم میں شدید گرمی کے باوجود پنکھوں تک کی سہولت میسر نہیں ۔
ملتان سے مزید