• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب گزین مری کوہلو پہنچ گئے ،مری قبیلے کی اہم شخصیات نے ملاقات کی

کوہلو(آن لائن) سابق صوبائی وزیر داخلہ نواب گزین مری گزشتہ کئی دن سے کاہان کی آباد کاری اور امن و امان قائم رکھنے کے کوشش میں ہیں بلدیاتی انتخابات میں کاہان کی تاریخ میں پہلی بار مکمل امن قائم ہوا بلدیاتی انتخابات کاہان میں گزارنے کے بعد گزشتہ روز کوہلو پہنچ گئے۔جہاں مری قبائل کی سرکردہ شخصیت سابق گوریلا کمانڈر مرحوم وڈیرہ میر ہزار خان مری کے صابزادےوڈیرہ سفر خان مری ، وڈیرہ بیورغ مری ،وڈیرہ جعفر خان مری ، وڈیرہ ذوالفقار علی مری ، چیف وڈیرہ میاں خان لوہارانی مری ، وڈیرہ دوست علی لانگھانی مری ، چیف جاوید مری ، وڈیرہ غازی خان شکلانی مری ،بی این پی کے ضلعی صدر وڈیرہ اشرف مری ،وڈیرہ مزار خان رحمکانی مری ، سنجر خان شاہجہ مری ، وڈیرہ غلام حیدر لوہارانی ، حاجی میر گل سومرانی مری وڈیرہ عبدلحئی مری نے ملاقات کی اور نواب گزین مری کو شہر بالاچ کاہان میں امن قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔