کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر سمجھ کر چلا رہی ہے ،سرکاری نوکریوں اور حکومتی وسائل کو اپنی حکمرانی کو طول دینے اور سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ متعصب پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے کراچی رینج کی سب انسپکٹر کی 150خالی آسامیوں پر 2013سے پروموشن کے منتظر کراچی کے سب انسپکٹرز کو نظر انداز کرکے شہید بینظیر آباد رینج کے 2016کے اے ایس آئیز کو ترقی دے کر کراچی میں تعینات کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہیں فیصلہ متعصبانہ اور پاکستان کی معاشی شہ رگ کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔