کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ حسنین کا بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، ان کاایکشن نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کر کے ری ماڈل کیا گیا جس کے بعد آئی سی سی لیب میں محمد حسنین کا با ضابطہ ٹیسٹ ہوا۔ کوچنگ اسٹاف پرا مید ہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پائے گا۔