کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عمان کی ویٹرنز ہاکی ٹیم ہفتہ کو کراچی پہنچے گی۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان ویٹرنز ہاکی ایسوسی ایشن کے بانی صدر اصلاح الدین نے بتایا ہے کہ عمان اور پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلی جائیگی۔ پہلا میچ اتوار پانچ جون، دوسرا میچ سات جبکہ تیسرا میچ نو جون کو کھیلا جائیگا۔