• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر شاہ تا ملتان کے درمیان ریلوے لائن میں کنکریٹ کے سلیپرز کی تبدیلی کا کام مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے شعبہ سول انجینئرنگ نے شیرشاہ تا ملتان کے درمیان لکڑی کے9ہزار سلیپرز کی جگہ پر کنکریٹ کے سلیپرز کی تبدیلی کا عمل مکمل کرلیا ہے مجموعی طور پر13ہزار سیلپرز تبدیل کئے جانے ہیں مذکورہ13کلومیٹر کےسیکشن پر لکڑی کے بوسیدہ سلیپرز کی وجہ سے ٹرین کی رفتار40کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جو سلیپرز تبدیلی کے بعد بڑھ کر105کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگئی ہے جس سے نہ صرف ٹرینوں کے فیول کی بچت ہوگی بلکہ سیفٹی بھی یقینی ہو جائے گی بتایا جاتا ہے کہ دوسال قبل مذکورہ اپ سائیڈ ریلوے سیکشن کی لائن کے مختلف حصوں میں موجود لکڑی کے بوسیدہ سلیپرز کی تبدیلی کا عمل شروع ہوا تھا جس میں اب تک13کلومیٹر اس سیکشن میں9ہزار کے قریب سلیپرز ڈالے جا چکے ہیں جبکہ ڈالے گئے سلیپرز میں پتھر ڈالنے کا کام بھی جاری ہے بتایا جاتا ہے کہ باقی4ہزار سلیپرز مزید ڈالے جانے ہیں اگرسلیپرزفراہمی کا سلسلہ جاری رہا تو دو ماہ میں سلیپرز تبدیلی کا عمل مکمل ہوجائے گا ۔
ملتان سے مزید