پشاور(جنگ نیوز)محکمہ زراعت توسیع ضلع پشاور نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت چاول، کی بہتر پیداوار کے حوالے سے ناگمان سرکل میں میگا فارمر گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا. جس میں کثیر تعداد میں مقامی لوگوں اور زمینداروں نے شرکت کی۔ محکمہ زراعت توسیع پشاور کے افسران نے زمینداروں کو ٹریننگ دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سبجیکٹ میٹر سپشلسٹ ضلع پشاور ڈاکٹرمراد علی خان نے کسانوں کو چاول؛ شوگر کین ،گندم اورکینولہ کی کاشت پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے زراعت کے شعبے کو بہت اہمیت دی ہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کی قیادت میں اور سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار کی کوششوں کی بدولت اور ڈاریکٹر جنرل ایگریکلچر شعبہ (توسیع) جان محمد کی سرپرستی میں آج ایگریکلچر توسیع مختلف قسم کے پروگراموں میں زمینداروں، کاشت کاروں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہیں نے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ اور افسران کی کوششوں کو بہت سراہا اور کہا کہ ان کی بدولت زمینداروں کو مختلف قسم زرعی ادویات (زیرہات) کھادوں اور مشنگریوں میں زمینداروں، کسانوں، کاشت کاروں کو سبسڈی مل رہی جس کی وجہ سے آج زمینداروں میں اطمینان پایاجاتا ہے اور کسان خوشحال ہیں۔ اس موقع پر سبجیکٹ میٹر سپیشلسٹ پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر حافظ فرھاد علی نے زمینداروں کو فصل کی بیماریوں اور ان کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان بیماریوں سے بچنے کے لیے زمینداروں کو آگاہی دی۔