• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹرلز آئینی رہیں تو پاکستان تقسیم؟ واہ نیازی تیرے طعنے، حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیوٹرلز آئینی رہیں تو پاکستان تقسیم کیسے؟واہ نیازی تیرے طعنے، عمران نیازی جن کو نیوٹرل رہنے کا طعنہ دے رہا ہے، ان کا آئینی کردار یقینا نیوٹرل رہنا ہی ہے۔اگر وہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھائیں تو پاکستان 3 حصوں میں تقسیم اور نیوٹرل رہنے کا طعنہ۔ذاتی مفادات اور انا کی خاطر پاکستان کے سفارتی تعلقات کو داو پر لگا کر عمران نیازی اصل سازش کر رہا ہے۔ زیک گولڈ سمتھ اور مودی کی مہم تم چلاؤ، سفارتی تعلقات داؤپر تم لگا و اور طعنے ہمیں دیتے ہو،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا کہ زیک گولڈ سمتھ اور مودی کی مہم عمران نیازی چلائے اور طعنے ہمیں، ساڑھے تین سال کی ناکام خارجہ پالیسی، ناکام معاشی پالیسی، ناکام داخلی پالیسی، ناکام سیاست اور غریب دشمن پالیسیوں کا واحد اور اصل ذمہ دار صرف عمران نیازی ہے۔عمران نیازی اپنی ناکامیوں کابوجھ اداروں اور عوام پر مت ڈالو۔آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی عمران نیازی کرے۔
اہم خبریں سے مزید