• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی طیاروں کے کینیڈین طیارے کے سامنے آنے پر جسٹن ٹروڈو برہم

مانٹریال (اے ایف پی) کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کے روز ایشیا کے اوپر عالمی فضائی حدود میں چینی طیاروں کے کینیڈا کے طیارے کے سامنے آنے کے عمل کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ اس واقعے جس میں جاپان میں تعینات کینڈین طیارے کو چینی طیاروں کا سامنا کرنا پڑا اور بعض مرتبہ اسے ٹکرائو سے بھی بچنا پڑا کے بعد بیجنگ اور اٹاوا حکومت کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں کینیڈا کی جانب سے چینی موبائل فون کمپنی کی سی ایف او کی گرفتاری کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید