• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سات ون ڈے کھیلے گئے، چار میں پاکستان فاتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 7ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرچکا ہے، جس میں سے 4 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔ یہاں پہلا ون ڈے ستمبر 2003 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا۔ جو پاکستان نے137 رنز سے جیتا۔ آخری ون ڈے انٹرنیشنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ اس وینیو پر سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز سابق اوپنر یاسر حمید نے اسکور کررکھے ہیں۔ انہوں نے4 اننگز میں 197 رنز بنائے ۔ انضمام الحق 178 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ پاکستان کے یاسر حمید، عبدالرزاق ، ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو یہاں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ شعیب ملک اور شاہد آفریدی اس گراؤنڈ پر چھ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید