ملتان(سٹاف رپورٹر) ہا ئی کورٹ ملتان بنچ نےتونسہ شریف کے رہائشی یا ر محمد کی رٹ درخواست پر حکم دیا ہے کہ پٹیشنر 16 جون کو 11 بجے صبح کمشنر ڈیرہ غازی خان کے روبرو پیش ہو جو اس کا معاملہ حل کریں گے اور28 جون کو دادرسی کے حوالے سے رپورٹ جمع کی جائے،قبل ازیں پٹیشنر نے موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے دفتر میں کلیرکل سٹاف کو 2004 میں ترقیاں دی گئیں مگر یار محمد اور متعدد کلرکوں کو نظرانداز کیا گیا ،یار محمد نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جب کہ دیگر متاثرہ کلرکوں نے سروس ٹریبونل میں درخواست دی تو محکمے نے ان کی اے سی آر مکمل نہ ہونے کا بہانہ کیا لیکن ٹریبونل نے قرار دیا کہ اے سی آر مکمل کرنا ڈی پی سی ذمہ داری ہے جس پر انہیں پرموشن مل گئی۔لیکن یار محمد کے معاملے میں ڈپٹی کمشنر نےعدالت عالیہ کے حکم کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔