پشاو(وقائع نگار) پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گیس نا پید ہو گیا ہے جس کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ کئی گھرانے ایل پی جی گیس استعمال نہ کرسکنے کے باعث لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں ۔ اہل پشاور کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ گرمی کے موسم میں بھی گیس لوڈ شیڈ نگ کی جا رہی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے ۔ اہل پشاور کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں شروع ہونے والے گیس لوڈشیڈنگ نے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔اہل پشاور کے مطابق جی ایم سوئی گیس کئی بار گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کر چکے ہیں تاہم مسئلہ جوں کا توں ہے ۔ اہل پشاور نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم نہ کیا گیا تو وہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔