پشاور( وقائع نگار) پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کا جینا حرام کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود حیدر کالونی ‘ سردار گل کالونی ‘ چشتی آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس کے باعث گھروں میں پینے کا صاف پانی ناپید ہو گیا ہے جبکہ مساجد میں نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ کے مطابق وہ کئی بار متعلقہ حکام کو درخواستیں دے چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو وہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔