• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گیس بندش اور بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف 10 جون کو احتجاج، روڈ بلاک کرنے کا اعلان

پشاور(نامہ نگار)پشاور کے9مختلف علاقوں کے عوام نے گزشتہ8ماہ سے گیس کی بندش اور بجلی کی ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جمعہ 10جون کو بھرپور احتجاج کرنے اور روڈبلاک کرنے کا اعلان کیاہے، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک ہونگے،اس بات اعلان منگل کےروز نوتھیہ جدید، نوتھیہ قدیم، گلبرگ ، مشتاق ، مسکین ، گل آباد ، لنڈی ارباب، غفار آباد اور کوٹلہ محسن خان کے سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں، کونسلرز اور علاقوں کے مشران کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا،اجلاس کی صدارت سابق ضلع کونسل پشاور کے اپوزیشن لیڈر سعید ظاہر ایڈووکیٹ نے کی، اجلاس میں کئی ماہ سے ان علاقوں میں سوئی گیس بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پہلے سردیوں کا بہانہ بنا کر سوئی گیس بند کیا جاتا تھا لیکن اب گرمیوں میں بھی بند کر دیا گیا ہے اس طرح شدید گرمیوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جس سے کھانا تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ بچے و خواتین بھی متاثر ہو رہے ہیں کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو چکی ہے کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں حالانکہ بلز کی مد میں سو فیصد ریکوری محکمہ سوئی گیس اور پیسکو کو ہو رہی ہے وفاقی حکومت گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلانات کر رہی ہیں لیکن گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکی جس کے خلاف رواں ہفتے 10 جون جمعہ کے روز سہ پہر 2 بجے ایف سی چوک کو بطور احتجاج بند کرینگے، اس عظیم الشان احتجاج میں خواتین سمیت ہزاروں افراد شرکت کرینگے جبکہ کسی بھی نقصان کی ذمہ داری محکمہ سوئی گیس اور پیسکو حکام پر عائد ہوگی احتجاج میں شرکت کیلئے پورے پشاور کے عوام کو اپیل کی جاتی ہے کیونکہ گیس اور بجلی کی بندش کا مسئلہ پورے پشاور کا ہے۔
پشاور سے مزید