• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست مسترد، پارلیمان کو ہدایت نہیں دے سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی.

 چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور یہ عدالت پارلیمنٹ کوہدایات نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا آپ نے حوالہ دیا اسکے بعد کافی فیصلے آچکے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شہری چوہدری محمد فہد کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے 2001میں فیصلہ دیاجس پرتاحال عمل درآمد نہیں ہوا، قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید