• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، پرویز خٹک اور فیصل جاوید کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ کورٹ نے پی ٹی آٹی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں پرویزخٹک اور فیصل جاوید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کوآئندہ سماعت تک گرفتاری سے روک دیا ۔ منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران پرویز خٹک اپنے وکلاءانتظار حسین پنجوتھہ اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد تھانہ کوہسار اور تھانہ گولڑہ میں درج دو دو مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت20 جون تک ملتوی کر دی ۔
اہم خبریں سے مزید