پشاور(وقائع نگار) پی جے پی کے ترجمان کی جانب سے آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐکی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف گزشتہ روز نمک منڈی سے خیبر بازار تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف حاجی معمور خان اور پاکستان جیمز اینڈ منرلز ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالجلیل جان کر رہے تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ۔مقررین نے کہا کہ بی جی پی کی ترجمان نے پیغمبر اسلامؐ کی شان میں جو گستاخی کی ہے اس نے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تاحال خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ کے تحت کیا گیا ہے ۔رسول اکرمؐ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے عالمی برادری اس گستاخی کا نوٹس لے ۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جب تک اس ملعونہ کو سزائے موت کی سزا نہیں دی جاتی تب تک وہ ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں ۔