اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا دورہ کیا ، فاقی وزیرنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل پارک رینجرز میں اسناد تقسیم کیں ۔سینٹر شیری رحمان نے پارک رینجرز کو آگ بجھانے میں درپیش مسائل معلوم کئے۔ وفاقی وزیرنے کہا کم وسائل میں اپنی جانوں کو مشکل میں ڈال کر آگ بجھانا آسان کام نہیں ،پارک رینجرز دن رات آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ انہیں انسانی سمیت دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔