• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی سندھ میں زراعت سمیت دیگرشعبوں میں 25 ملین ڈالر سرمایہ کاری

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت سندھ منظورحسین وسان سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے وسان ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر منظور وسان نے بتایا کہ ایران سندھ میں زرعی سیکٹر اور دیگر شعبوں میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرناچاہتا ہے، ملاقات میں سیکریٹری جنرل پاکستان قونصل فارن رلیشنس احسان مختارزبیری بھی موجود تھے ، ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے منظور حسین وسان سے دو طرفہ تجارت اور زرعی سیکٹر کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا ، ایران کے قوصل جنرل حسن نوریان نے منظور وسان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ٹریکٹرز، کمبائنڈ ھارویسٹرس اور دیگر زرعی مشینری دینے کی بھی پیشکش کرتے ہیں، سیڈ، کولڈ اسٹوریج اور ھائبرڈ سیڈ دیگر ممالک سے سستی قیمت پر سندھ کو فراہم کریں گیں ، ایران کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی باہمی معاشی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر منظورحسین وسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کاضلع خیرپورلاکھوں ٹن کھجور پیدا کرتا ہے جو دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے، سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ حکومت کسانوں کی خواہش پر نئی زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروارہی ہے، ٹنڈوالہ یار اور حیدرآباد کے بنانا ایران کو ایکسپورٹ کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید