راولپنڈی(مانیٹرگ نیوز) راولپنڈی میں ناخلف بیٹے نے گھریلو چپقلش اور بیوی سے جھگڑا کرنے سے روکنے پر والدین کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے اشرف کالونی میں پیش آیا ، متاثرہ والدین کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔پولیس نے والدین کو آگ لگانے والے بدبخت بیٹے وسیم احمد کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ دوسرے بیٹے احسن شہزاد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میں گھر کی بالائی منزل پر کمرے میں تھا جبکہ والد شبیر احمد، اور والدہ رفعت بی بی اور بڑا بھائی محمد وسیم جسکا والدین سے جھگڑا ہوا تھا نچلی منزل پر تھے کہ اچانک شور کی آوازیں آنے لگیں، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میں شور کی آواز سن کر نیچے پہنچا تو بڑا بھائی مجھے دیکھ کر بھاگ گیا جب کمرے میں دیکھا تو والدین آگ میں جل رہے تھے،متن میں لکھا گیا ہے کہ والدین کی آوازیں سن کر اہل محلہ گھر میں داخل ہوئے اور بستروں کی مدد سے آگ بچھانے کی کوشش اور ساتھ ہی ساتھ ریسکیو 1122 کو واقعے سے متعلق مطلع بھی کیا، جنہوں نے وقوعہ پہنچ کر متاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ دونوں کے جسم 70 سے 80 فیصد جھلس چکے ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمی والدین کا علاج جاری ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے سی پی او راولپنڈی کی ہدایات پر ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے چھاپے مارے اور ہیومن انٹیلی جنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلایے کہ ملزم محمد وسیم موٹر وائیڈنگ کا کام کرتا ہے جس کی شادی مری کی رہائشی خاتون سے ہوئی تھی، خاتون سے وسیم کی چار بیٹیاں ہیں۔