• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی فائدہ یا بدعنوانی ثابت کئے بغیر زبانی الزام معانی نہیں رکھتا، چیف جسٹس

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے پی ایس او کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی نیب اپیل مسترد قرار دے دی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ غیر قانونی استفادہ یا بدعنوانی ثابت کئے بغیر زبانی الزام لگانا معنی نہیں رکھتا۔ملزمان محمد قیصر جمال ، کامران افتخار لاڑی،صابر حسین ، ڈاکٹر نذیر احمد زیدی ، ذولفقار علی جعفری اور اختر ضمیر پر قومی خزانے کو 600 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ عدالت عظمیٰ میں معاملہ کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کے ۔دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے کہ بورڈ کی منظوری کے بغیر رعایتی قیمت پر پیٹرول فروخت کرنے کا معاہدہ کیا گیا،جسٹس عائشہ ملک نے اس موقع پرنیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے 600 ارب روپے کے نقصان کا تعین کیسے کیا۔
اہم خبریں سے مزید