اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان نے جمو و کشمیر پر اصولی موقف پر آزربائجان کو سراہا ہے۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود پاکستان اور آزربائجان کے 30سالہ دوستانہ تعلقات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ آزربائجان جموکشمیر پر پاکستانی موقف کی تائد کرتا رہا، تقریب میں آزربائجان کے سفیر نے تصویروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ خطاب میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر روشنی ڈالی جس میں دونوں ممالک نے باہمی امور میں گہری دلچسپی لی۔