کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل بھی سخت گرم موسم میں کھیلا گیا۔گرمی کا زور توڑنے کیلئے میچ سے قبل فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے گرائونڈ کے باہر پانی کا چھڑ کاو کیا گیا۔گرم موسم کے باوجود تماشائیوں کو گراونڈ میں داخل کے لئے طویل قطاروں میں کھڑے ہوکر سکیورٹی چیک سے گذرنا پڑا۔ایک قطار میں سو سے زائد تماشائی تھے جنہیں اندر داخل ہونے کے لئے ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔پہلے میچ کے مقابلے میں دوسرے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے گرائونڈ آکر میچ دیکھا۔سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود ایک تماشائی گرائونڈ میں داخل ہوگیا۔اس وقت شاداب خان بیٹنگ کررہے تھے۔منچلا تماشائی شاداب سے گلے مل کر باہر چلا گیا۔اس دوران چند سیکنڈ کے لئے کھیل رک گیا۔پولیس نے تماشائی کو حراست میں لے لیا۔