اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی حکومت نے مالی سال 2022-23 میں سپریم کورٹ کیلئے تین ارب نو کرو ڑ دس لاکھ روپے کا مجموعی تخمینہ بجٹ رکھاہے جبکہ مالی سال 2021-22کے دوران سپریم کورٹ کا مالی بجٹ دو ارب اکیاسی کرو ڑ رو پے مختص کیا گیا تھا،آئندہ مالی سال کے لیے سپریم کورٹ کا بجٹ تخمینہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں28کرو ڑ دس لاکھ رو پے زائد ہے،جس میں ملا زمین کے اخراجات کے لیے دو ارب ،43کرو ڑ 22لاکھ بیس ہزار رو پے رکھے گئے ہیں ،جس میں ملا زمین کی تنخواہیں، الاونسزوغیرہ شامل ہیں جبکہ دیگر اخراجات کی مد میں بقیہ رقم کو مختص کیا گیا ہے۔