• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشنرز کا کیا قصور، مہنگائی 25 آپ نے 5 فیصد دیا، یہ ظلم ہے، شوکت ترین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پنشنرز کا کیا قصور ہے مہنگائی پچیس فیصد ہے اور آپ نے پانچ فیصد دیا ہے یہ ظلم ہے، اخراجات کو کاٹیں اور ان لوگوں کو پیسے دیں،میرے ساتھ جو لڑائی ہوتی تھی آئی ایم ایف کی کہ میں ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگاؤں گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔شوکت ترین نے کہا کہ فنانس منسٹر کا عہدہ بہت سنجیدہ ہوتا ہے اس میں میچورٹی چاہیے اگر آپ شروع اس بات سے کریں گے کہ پچھلی حکومت بیڑہ غرق کر کے گئے اور ہمیں تباہ کن معیشت دی اور وہ بھی دو دن کے بعد جب کہ آپ کا اکنامک سروے کہہ رہا ہے کہ معیشت پچھلے دوسال میں گروتھ ہوئی ہے وہ پچھلے تیس سال کے بیچ میں اتنی گروتھ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد معیشت کی ترقی ہوگی ساڑے گیارہ فیصد inflation آج کا ڈیٹا آیا ہے آیس پی آئی چوبیس فیصد ہے چوبیس فیصد گروتھ ہے۔

اہم خبریں سے مزید