• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، منشیات کے عادی افراد کے خلاف مہم

پشاور (نامہ نگار ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں منشیات کے عادی افراد کیخلاف پندرہ روزہ مہم کے دوران منشیات کے عادی 1183کوحراست میں لے کر انہیں مختلف بحالی مراکز منتقل کیاجاچکاہے، جبکہ پشاور میں اب بھی آٹھ سو کے قریب منشیات کے عادی افراد موجود ہیں، یہ بات جمعہ کے روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت منشیات سے پاک پشاور مہم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مہم بارے اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفننگ دی جس کے مطابق پشاور میں 15روزہ مہم میں ابتک 1183نشے کے عادی افراد کو مختلف بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور میں اب بھی آٹھ سو کے قریب نشے کے عادی افراد موجود ہیں بحالی مراکز میں تحویل میں لئے گئے نشے کے عادی افراد کو خوراک، دوائی اور دوسری بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے، منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقلی مہم میں ضلعی انتظامیہ پشاور ، اینٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ پولیس، محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا ، محکمہ سوشل ویلفیئر حصہ لیے رہے ہیں اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ منشیات سمگلروں/ڈیلرز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور منشیات سپلائی لائن مکمل طور پر کاٹ کر سپلائی روک دی جائے گی اس مقصد کیلئے پولیس،انٹی نارکوٹکس فورس اور محکمہ ایکسائز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
پشاور سے مزید