کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر جیمخانہ گولڈن جوبلی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابو ریحان کرکٹ کلب نے قائد آباد جیمخانہ کو چھ وکٹوں سے شکست دےدی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں قائد آباد جیمخانہ صرف 71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لال زادہ نے 19 رنز بنائے ۔ حمزہ سلیم اور محمد مزمل نے تین تین جبکہ حماد نے دو اور اختر منیر نے ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ابو ریحان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف باآسانی 9 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا سمیر احمد نے 22 اور عمیر نے 13 ناٹ آوٹ رنز اسکور کئے۔ لال زادہ نے دو جبکہ عماد حسین اور ابراہیم نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔