• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تجاوزات مافیا ناقابل برداشت، ٹریفک روانی کو یقینی بنایا جائے گا، چیف ٹریفک آفیسر

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک پولیس آفیسر پشاور عباس مجید مروت نے کہاہے کہ پشاور میں تجاوزات مافیا ناقابل برداشت ہے انہوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے پشاور کے مختلف علاقوں میں جاری مہم کاجائزہ لیا اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ جاری مہمات میں تیزی لائیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ اور کالے شیشوں کے استعمال والی گاڑیوں سے شیشے اتارنے کے عمل کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری مہمات کے تحت کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اس سلسلے میں کسی کیساتھ نرمی نہ برتی جائے، انہوں نے کہا کہ کالے شیشوں کا استعمال قانوناً جرم ہے جبکہ اس کا استعمال کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں اور پلازوں میں پارکنگ کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ شہری سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی نہ کریں جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پشاور سے مزید