پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بے لگا ہو گئیں جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔شہر میں مختلف اقسام کے آم کی قیمتیں 100سے 170،خرمانی کابل 240روپے فی کلو ،آڑو 230روپے ،سیب ایرانی 310جبکہ سبزیوں کی قیمتیں لیموں200روپے ،لہسن،320،ادرک 200روپے ،پیاز 70،بز مرچ 120اسی طرح دیگر پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کو دیکھنے کو ملا ہے تاہم سرکاری نرخ نامہ کے برعکس مختلف بازاروں میں خود ساختہ قیمتوں سے عوام پریشان دکھائی دینے لگے ہیں تاہم متعلقہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگی شہریوں نے اس حوالے سے نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔