• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پشاور(وقائع نگار )پشاور میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا شہری موسمی پھلوں کے ذائقے کیلئے ترس گئے تاہم قیمتیں مہنگے ہونے سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں سفید الو 30، سرخ 40، پیاز 70 روپے کلو مل رہے ہیں،ٹماٹر 50 سے 70، کچالو 110، سبز مرچ 110، لیموں 200 روپے کلو،بینگن 30، کھیرا 50، مقامی لہسن 140، ادرک 200 روپے کلو،کدو 40، پھول گوبھی80، بھنڈی 60، توری 50، ٹینڈا 60 اور کریلے 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگے جبکہ مارکیٹ میں آم 100 روپے سے لے 300 روپے فی کلو،خرمانی 130 سے 250، آڑو 250، خربوزہ 50، تربوز 40 فی کلو،سیب 160 سے 400 روپے فی کلو، کیلہ 150 روپی فی درجن، لیچی 300اور چیری 260 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگے ۔
پشاور سے مزید