• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا بجٹ PTI سے بہت بہتر، کمزور طبقات کو سبسڈی دی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ہمارا بجٹ پی ٹی آئی سے بہتر ہے، بجٹ میں معاشی طور پر کمزورطبقات کوسبسڈی دی گئی ہے۔

جبکہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نے اعتراف کر لیا کہ عمران حکومت نے 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا، قیراط، خیرات اور کرپشن ثمرات کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ پچھلے حکومت کے مقابلے میں یہ بجٹ کئی طرح کی نمایاں بہتری دکھا رہا ہے، نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں جن میں بلوچستان کو خاص طور پراہمیت دی گئی ہے، معاشی طور پر کمزورطبقات کو سبسڈی دی گئی ہے۔ سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ امیروں کے غیرپیداواری اثاثوں پر ٹیکس لگادیاگیا ہے۔

ادھروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کر ہی لیا کہ عمران صاحب نے 4سال میں20ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔ یہ قرض تاریخ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76فیصد ہے۔

اہم خبریں سے مزید